شاہ محمو د قریشی نے برطانوی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

شاہ محمو د قریشی نے برطانوی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
شاہ محمو د قریشی نے برطانوی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے برطانوی وزیرخارجہ سےانگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخی کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔ریڈ لسٹ اور کرکٹ کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی میں تشویش تھی۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی،  برطانوی وزیرخارجہ سے کہا  ہےکہ کرکٹ فیصلے پر نظر ثانی کریں، برطانوی وزیرخارجہ نے کہا  ہے کہ فیصلہ حکومت کا نہیں کرکٹ بورڈ کا تھا۔انکا کہنا تھا کہ برطانوی ہم منصب سے افغانستان، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پرگفتگو  ہوئی ہے، برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر اہم بحث ہوئی ہے۔کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے شواہدکی دستاویز  برطانوی وزیرخارجہ کو دی ہے جس میں تین  ہزار کیس ایسے ہیں جو  جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ 

مزید :

قومی -