پاکستان میں علامہ یوسف القرضاوی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، آج پوری امت سوگوار ہے، سراج الحق

پاکستان میں علامہ یوسف القرضاوی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، آج پوری امت ...
پاکستان میں علامہ یوسف القرضاوی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، آج پوری امت سوگوار ہے، سراج الحق

  

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر معروف عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی. 

جامع مسجد الفرقان اسلام آباد میں علامہ یوسف القرضاوی کی غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ آج پوری امت مسلمہ شیخ القرضاوی ؒکے لیے سوگوار ہے۔ انہوں نے  اپنی زندگی اسلام، تعلیم، اسلامی دعوت اور ملت اسلامیہ کے مقاصد کے دفاع کے لیے وقف کر دی۔ فلسطینی کاز کا دفاع کیا اور مضبوط آواز سے مظلوموں کی حمایت اورظلم و ناانصافی کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی۔ القرضاوی نے ملت اسلامیہ کو ایک کلمہ پر یکجا کرنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ،ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا اور دیگر قائدین سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک تھی. 

مزید :

قومی -