بلڈپریشر،موٹاپا،سگریٹ نوشی کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کی  بڑی وجہ،امراض قلب کاکل عالمی دن،تقریبات کی تیاریاں مکمل

بلڈپریشر،موٹاپا،سگریٹ نوشی کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کی  بڑی وجہ،امراض ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب" دل" کا عالمی دن کل منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاو کے لیے شعور پیدا کرنا ہے،آج دنیا میں سب سے زیادہ جبکہ پاکستان (بقیہ نمبر5صفحہ نمبر6)

میں ہونے والی ایک تہائی اموات شریانوں اور دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں،ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور گلوکوز کا بڑھنا، تمباکو نوشی، خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا ناکافی استعمال، موٹاپا اور جسمانی مشقت کا فقدان دل کے امراض میں مبتلا ہونے کی بڑی وجوہات ہیں،اسی طرح ڈاکٹروں کے مطابق ہلکی پھلکی سادہ غذا اور دن میں صرف آدھے گھنٹے کی ورزش کو معمول بنا کر دل کے بہت سے امراض سے بچا جا سکتا ہے،واضح رہے کہ ہر سال کی طرح دل کے امراض سے بچا کے عالمی دن پر دنیا بھر میں سیمینار، ریلیاں اور آگاہی واک کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -