نسیم شاہ آج کھیلیں گے یا نہیں ؟ترجمان پی سی بی کا بیان آگیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کا کہنا ہے نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہیں اور بخار ہونے پر انہیں رات کو ہسپتال لے جایا گیا ہے ، وہ آج کے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہو ں گے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ترجمان پی سی بی کے حوالے سے بتایا کہ نسیم شاہ کو گزشتہ شب اچانک طبیعت خراب ہونے پر لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ترجمان پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ اب قدرے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم وہ آج انگلینڈ کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے،آئندہ میچز کے لیے فاسٹ بولر کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔