25 مئی کو مارچ کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے ٹربیونل قائم  ،کوئی بھی شہری بیان ریکارڈ کرا سکتا ہے

25 مئی کو مارچ کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے ٹربیونل قائم  ...
 25 مئی کو مارچ کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے ٹربیونل قائم  ،کوئی بھی شہری بیان ریکارڈ کرا سکتا ہے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )   25 مئی کو مارچ کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے ٹربیونل قائم  کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق  جسٹس (ر) شبر رضا رضوی 25 مئی کے واقعات کی انکوائری کریں گے جس کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔  نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ٹریبونل 25 مئی کو ہونے والے واقعات کے حقائق اور وجوہات کا تعین کرے گا۔ٹربیونل واقعات سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لے کر ذمہ داری کا تعین کرے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ٹریبونل مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کیلئے سفارشات پیش کرے گا،  کوئی بھی شہری 25 مئی کے واقات پر ٹریبونل کے سامنے بیان ریکارڈ کرا سکتا ہے  ،پولیس تشدد سے متاثر افراد بھی ٹریبونل کے سامنے بیان ریکارڈ کرا سکتے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -