پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزوں کی فروخت ، امریکا نے بھارتی اعتراض مسترد کردیا

پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزوں کی فروخت ، امریکا نے بھارتی اعتراض مسترد ...
پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزوں کی فروخت ، امریکا نے بھارتی اعتراض مسترد کردیا

  

  واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کو عالمی سطح پر ایک پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزوں کی فروخت پر اعتراض مسترد کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے  بھارتی ہم منصب  جے شنکر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا، امریکی وزیرخارجہ نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایف 16  پروگرام دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے ہے، ہماری  ذمہ داری ہے کہ جسے فوجی سامان فراہم کریں اسے مین ٹیننس بھی دی جائے،پاکستان کے لئے ڈیل پہلے سے فراہم کردہ طیاروں کی دیکھ بھال کے لئے ہے، پاکستان کو نئے طیارے، سسٹم یا نیا اسلحہ فراہم نہیں کیا جا رہا۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاعی پروگرام ملک یا اس خطے میں دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کومضبوط بناتا ہے، یہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں کہ ان خطرات کوبڑھنے دیا جائے، دوستوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اختلافات سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ دنوں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کا سامان اور آلات فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -