کراچی کی فیوچر کالونی سے نوجوان لڑکی کی مسخ شد ہ لاش گھر سے برآمد ، پولیس نے لڑکی کے 2بھائیوں کو گرفتار کر لیا 

کراچی کی فیوچر کالونی سے نوجوان لڑکی کی مسخ شد ہ لاش گھر سے برآمد ، پولیس نے ...
کراچی کی فیوچر کالونی سے نوجوان لڑکی کی مسخ شد ہ لاش گھر سے برآمد ، پولیس نے لڑکی کے 2بھائیوں کو گرفتار کر لیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد کے علاقے لانڈھی کی فیوچر کالونی سے نوجوان لڑکی کی مسخ شدہ لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے جس بارے میں پولیس کا شبہ ہے کہ اسے مبینہ طور پر بھائیوں نے نام نہاد غیر ت کے نام پرقتل کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ پولیس نے بتایا کہ 30 سالہ سمیرا افتخار کی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی، اسے کسی بھاری اوزار کے متعدد وار کرکے قتل کیا گیا اور اس کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ لاش تقریباً 25 روز پرانی ہے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے کہا کہ خاتون کو نام نہاد غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے 2 بھائیوں کو قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر کے آلۂ قتل برآمد کر لیا ہے۔ مقتولہ کے بھائیوں 27 سالہ یاسر اور 22 سالہ وقاص کو حراست میں لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران نام نہاد غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کرنے کا ’اعتراف‘ کیا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کر دیا گیا۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کے والد پیر کی رات شرافی گوٹھ تھانے آئے اور پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بیٹی طویل عرصے سے لاپتہ تھی، وہ اس کے گھر گیا تو گھر لاک تھا، جب وہ تالا توڑ کر گھر میں گیا تو بیٹی کو مردہ پایا۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ پولیس نے گرفتار بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

قومی -