”ہماری ٹیم کو بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا جیسے آل راؤنڈر کی ضرورت ہے “شاہد آفریدی کھل کر بول پڑے 

”ہماری ٹیم کو بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا جیسے آل راؤنڈر کی ضرورت ہے “شاہد ...
”ہماری ٹیم کو بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا جیسے آل راؤنڈر کی ضرورت ہے “شاہد آفریدی کھل کر بول پڑے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق سٹار آل راونڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو ہاردک پانڈیا جیسے آل راؤنڈر کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ گرین شرٹس کے پاس خوشدل شاہ، محمد آصف، محمد نواز اور شاداب خان جیسے کھلاڑی موجود ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی ہاردک پانڈیا کی طرح مستقل مزاجی نہیں دکھا پایا، جس طرح ہاردک پانڈیا نے بھارت کے لیے دکھائی ہے۔سابق پاکستانی کپتان کے مطابق ہمارے پاس ہاردک پانڈیا جیسے فنشر نہیں ہیں، ہم سمجھتے تھے کہ خوشدل اور محمد آصف ایسا کرپائیں گے لیکن وہ نہیں کرپائے، محمد نواز اور شاداب خان بھی مستقل مزاجی نہ دکھاپائے، ہمیں کم ازکم ایسے2 کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو مستقل مزاجی کے ساتھ پرفارم کریں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاداب کی بولنگ بہت ضروری ہے، جس دن شاداب گیند کا اچھا استعمال کرتے ہیں اس روز پاکستان جیت جاتا ہے۔بوم بوم آفریدی نے انگلینڈکے خلاف بقیہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں آل راؤنڈر عامر جمال کو بھی آزمانے کا مشورہ دیا۔ان کا کہناتھا کہ جس طرح کی پچز پر کھیل رہے ہیں ایسے وقت میں آپ کو 2فاسٹ بولر اور ایک آل راؤنڈر کی ضرورت ہے، ہم نئے کھلاڑی عامر جمال کو کیوں نہیں کھلا رہے؟ عامر سے بولنگ اور بیٹنگ کروانی چاہیے تاکہ ہمیں پتہ چل سکے کہ عامر جمال کس قسم کا کھلاڑی ہے۔

مزید :

کھیل -