عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکا سے ازسرنو سفارتی کوششیں کی جا سکتی ہیں، دفتر خارجہ 

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکا سے ازسرنو سفارتی کوششیں کی جا سکتی ہیں، ...
عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکا سے ازسرنو سفارتی کوششیں کی جا سکتی ہیں، دفتر خارجہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ نے امریکہ سے سفارتی محاذ پر از سر نو کوششوں کی تجویز دے دی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکامیں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، ہائی کورٹ نے دفتر خارجہ کو ہر 2ہفتے بعد پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے ۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ امریکاکے قیدیوں کی سزا میں معافی کے آفس میں درخواست دی گئی تھی، دفتر خارجہ کے قانونی مشیر نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکاسے از سر نو سفارتی کوششیں کی جا سکتی ہیں ، دفتر خارجہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھا سکتا ہے ، امریکی اٹارنی جنرل کو ہمارے اٹارنی جنرل بھی لکھ سکتے ہیں ، دفتر خارجہ صرف سفارتی محاذ پر کوشش کر سکتا ہے ، قانونی محاذ کو وزارت داخلہ نے دیکھنا ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت2ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -