دورہ پاکستان پر موجود انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی عام شہریوں سے ملاقات  پر   پنجاب کابینہ کمیٹی کا تشویش کا اظہار

دورہ پاکستان پر موجود انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی عام شہریوں سے ملاقات  پر  ...
دورہ پاکستان پر موجود انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی عام شہریوں سے ملاقات  پر   پنجاب کابینہ کمیٹی کا تشویش کا اظہار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر پارلیمانی امور پنجاب  راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں  راجہ بشارت نے انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں سے عام شہریوں کی ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا ۔

نجی ٹی وی " جیو نیوز" کے مطابق  اجلاس میں لاہور آنے والی انگلش کرکٹ ٹیم اور میچز کی سکیورٹی سے متعلق غور کیا گیا ، کمیٹی نے مہمان کھلاڑیوں سے ہوٹل میں عام لوگوں کے ملنے جلنے پر تشویش کا اظہار کیا اور سکیورٹی مزید سخت کرنے پر اتفاق کیا ۔ وزیر اخلہ ہاشم ڈوگر نے ہدایت کی کہ مہمان ٹیم کیلئے طے شدہ  سکیورٹی پروٹوکول پر ہر صورت میں عمل کیا جائے۔

کابینہ کمیٹی  نے لاہور میں  6 اکتوبر سے پاکستان جونیئر لیگ  کے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر بھی گفتگو کی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -