نئے آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ، بلاول کا موقف بھی آگیا

نئے آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ، بلاول کا موقف بھی آگیا
نئے آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ، بلاول کا موقف بھی آگیا

  

واشنگٹن( ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر خارجہ بلاول بھٹو  نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیر اعظم کا ہے ، وہی فیصلہ کرینگے ۔

نجی ٹی وی " دنیا نیوز" کے مطابق وزیر خارجہ  نے فارن پالیسی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیر اعظم کا ہے ، پاکستان کے تمام ادارے خود مختار ہیں  ، جمہوریت  آمریت سے ہمیشہ بہتر ہوتی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  ہم بھی انڈیا سے مدد نہیں چاہتے ، انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی پیشکش کی بھی نہیں ،  افغانستان کی جنگ سے تمام ہمسایہ ممالک متاثر ہوئے ، ہم پر امن اور مستحکم افغانستان چاہتے ہیں، چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ، امریکہ سے تعلقات کو نئی سمت  لے جانا چاہتے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -