عمران خان اور اعظم خان کی بھی تہلکہ خیز آڈیو لیک ہوگئی

عمران خان اور اعظم خان کی بھی تہلکہ خیز آڈیو لیک ہوگئی
عمران خان اور اعظم خان کی بھی تہلکہ خیز آڈیو لیک ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم عمران خان اور پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی مبینہ آڈیو بھی لیک ہوگئی جس میں انہیں امریکی سائفر کے معاملے پر حکمت عملی بناتے سنا جاسکتا ہے۔ 

سامنے آنیوالی آڈیو میں مبینہ طورپر عمران خان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ " اب ہم نے صرف کھیلنا ہے۔ نام نہیں لینا امریکہ۔۔۔ بس صرف کھیلنا ہے اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی ".

اعظم خان کہتے ہیں کہ" سر! میں یہ سوچ رہا تھا کہ یہ جو سائفر ہے نا۔۔۔ میرا خیال ہے ایک میٹنگ کرلیتے ہیں اس کے اوپر, دیکھیں اگر آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسیڈر نے لکھا ہوا تھا کہ ڈیمارچ کریں, اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو کیونکہ رات میں نے بہت سوچا ہے اس پر،  آپ نے کہا کہ انہوں نے اٹھایا
لیکن نہیں پھر میں نے سوچا کہ اس کو کور کیسے کرنا ہے؟ ایک میٹنگ کریں شاہ محمود قریشی اور فارن سیکرٹری کی ,شاہ محمود قریشی یہ کریں گے کہ وہ لیٹر پڑح کر سنائیں گے تو جو بھی پڑھ کر سنائیں گے ناتواں اس کو کاپی میں بدل دیں گے,وہ میں منٹس میں کرلوں گا کہ فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنادی ہے۔ بس اس کا یہ کام ہوگا مگر یہ کہ اس کا اینلسز ادھر ہی ہوگا,پھر اینلسز اپنی مرضی کے منٹس میں کردیں گے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ میں ہوا اینلسز یہ ہوگا کہ یہ تھریٹ ہے، ڈپلومیٹک لینگوئج میں اسے تھریٹ کہتے ہیں دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں نا وہ اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کرلیں گے "۔

عمران خان پھر پوچھتے ہیں کہ "  تو پھر کس کس کو بلائیں اس میں؟ شاہ محمود، آپ ،  میں اور سہیل ؟ ٹھیک ہے کل ہی کرتے ہیں"۔

اعظم خان کہتے  ہیں کہ تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں،  آپ یہ دیکھیں کہ وہ قونصلیٹ فار سٹیٹ ہیں ، وہ پڑھ کر سنائے گا تو میں کاپی کرلوں گا آرام سے، تو آن ریکارڈ آجائے گی کہ یہ چیز ہوئی ہے،آپ فارن سیکرٹری کو بلائیں تاکہ پولیٹیکل نا رہے اور بیوروکریٹک ریکارڈ پہ چلا جائے"۔

عمران خان پھر استفسار کیا ہے کہ " نہیں تو اس  ایمبیسیڈر نے ہی لکھا ہے؟ جس پر اعظم خان کہتے ہیں کہ  ہمارے پاس تو کاپی نہیں ہے نا یہ کس طرح انہوں نے نکال دیا؟ پھر عمران خان کہتے ہیں کہ "یہ یہاں سے اُٹھی ہے۔ اس نے اُٹھائی ہے۔ لیکن پھر بھی ، غیرملکی سازش بنادیتے ہیں"۔

کہا جارہا ہے کہ یہ لیک ہونیوالی آڈیو کا ایک ہی حصہ ہے ۔ دوسرا بعد میں جاری ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -