بابراعظم ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

بابراعظم ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے
بابراعظم ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کا ایک اور بڑا ریکارڈ  توڑنے کے قریب پہنچ چکے ہیں، قومی کرکٹر ٹی ٹوئنٹی کے تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے سے صرف 61 رنز دور ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سب سے زیادہ دیر تک نمبر ون رہنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھارت کے ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 3ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے سے صرف 61 رنز دور ہیں، ویرات کوہلی نے اپنی 81 اننگز میں 3 ہزار رنز بنائے تھے جبکہ کپتان قومی ٹیم 79 اننگز میں 2ہزار 939 رنز بنا چکے ہیں اور اگروہ آج کے میچ میں 61 رنز کر لیتے ہیں تو وہ بابر اعظم کا 81 اننگز میں 3 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ 80 اننگز میں توڑ دیں گے ۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں میچ میں اگر بابراعظم 61 رنز اسکور کرلیتے ہیں تو وہ کوہلی کے اس ریکارڈ کو اپنے نام کرلیں گے۔قبل ازیں بابراعظم نے ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بلے باز بنے تھے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں 66 گیندوں پر 110 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل 218 اننگز میں حاصل کیا جبکہ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کیلئے 243 اننگز کا سہارا لیا تھا۔

مزید :

قومی -کھیل -