"پری زاد" سٹار نے ایورڈز شو میں مارا احمد بٹ کو تھپڑ،ویڈیو وائرل

"پری زاد" سٹار نے ایورڈز شو میں مارا احمد بٹ کو تھپڑ،ویڈیو وائرل
سورس: @instagram/ nichelifestyle

  

ٹورنٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف اداکار احمد علی اکبر نے  ایک نجی ٹی وی کے ایوارڈزشو کے دوران میزبان احمد علی بٹ کو تھپڑ ماردیا جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق "پری زاد "سٹار احمد علی اکبر نے ایوارڈ زشو کے دوران ایک پرانی بین الاقوامی یاد تازہ کردی جب امریکی اداکارہ وِل اسمتھ نے لائیو تقریب میں بیوی کا مذاق اڑانے پر امریکی کامیڈین کرس راک کو تھپڑمار دیا تھا۔ویسا ہی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ہم ایوارڈ شو کے دوران احمد علی اکبر نے کامیڈین اداکار احمد بٹ کو تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ "احمد علی بٹ اداکار احمد علی اکبر کے مشہور ترین ڈرامہ سیریل "پری زاد" کا ذکر کر رہے ہیں"۔احمد علی بٹ پری زاد سٹار کو کہتے ہیں کہ" میں نے تم سے کہا تھا نہ کہ شہرت ہمیشہ منہ کالا کروا کر ہی ملتی ہے اور تم نے ڈرامہ پری زاد میں ایک نہیں بلکہ 5 ہیروئنوں کے ساتھ منہ کالا کیا ہے"۔اس جملے کے ادا ہوتے ہی احمد علی اکبر اپنی نشست سے اٹھ کر آتے ہیں اور احمد علی بٹ کو مذاقاً تھپڑ جڑ دیتے ہیں جس سے حاضرین بہت محظوظ ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ احمد علی اکبر کی جانب سے کامیڈین احمد علی بٹ کو مارا گیا تھپڑ حقیقی نہیں تھا بلکہ ایک مذاق تھاجس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔

مزید :

تفریح -