پاکستان خوش قسمت ہے کہ ہمارے یہ 3 کھلاڑی ٹیم میں نہیں ، برطانوی ہائی کمشنر  کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پاکستان خوش قسمت ہے کہ ہمارے یہ 3 کھلاڑی ٹیم میں نہیں ، برطانوی ہائی کمشنر  کی ...
پاکستان خوش قسمت ہے کہ ہمارے یہ 3 کھلاڑی ٹیم میں نہیں ، برطانوی ہائی کمشنر  کی نجی ٹی وی سے گفتگو

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ پاکستان خوش قسمت ہے کیونکہ انگلش کرکٹ ٹیم میں بین سٹوکس ، جوز بٹلر اور جونی بیئر اسٹو شامل نہیں ہیں ۔

 نجی ٹی وی " جیو نیوز" سے گفتگو میں برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان پر موجود انگلش ٹیم زبردست سیریز کھیل رہی ہے ، دونوں جانب سے تہلکہ مچانے والے میچز کھیلے جا رہے ہیں  تاہم پاکستانی خوش قسمت ہیں کہ انگلش ٹیم میں بین سٹوکس ، جوز بٹلر اور جونی بیئر اسٹو شامل نہیں ۔

 خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم  17 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے ، دونوں ٹیموں کے مابین  7 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جا رہی ہے جس کے ابتدائی 4میچز کراچی میں کھیلے جا چکے ہیں جبکہ بقیہ3 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ اب تک کھیلے گئے 4 میچز  میں سے  2 پاکستان جبکہ 2  انگلینڈ کی ٹیم جیت چکی ہے اس طرح سیریز 2 ، 2ے برابر ہے  

دونوں ٹیموں کے مابین پانچواں میچ آج شام  قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -