ڈار بھی خوار ہوگا ، آڈیو ویڈیو ان کی سیاست کو لے ڈوبے گی ، شیخ رشید

ڈار بھی خوار ہوگا ، آڈیو ویڈیو ان کی سیاست کو لے ڈوبے گی ، شیخ رشید
ڈار بھی خوار ہوگا ، آڈیو ویڈیو ان کی سیاست کو لے ڈوبے گی ، شیخ رشید

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید  نے کہا کہ ڈار بھی خوار ہوگا ، الیکشن وقت سے پہلے ہوں گے ،  بجلی ، آٹا ، گیس عوام کا مسئلہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں  شیخ رشید نے کہا کہ جو آڈیو اور ویڈیو کا کام کرتے تھے اب وہ خود اس میں پھنس چکے ہیں ، 15 اکتوبر سے 15 نومبر تک تمام اہم فیصلے ہو جائیں گے ۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج مظفر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کروں گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -