لیڈی کانسٹیبل اقراء قتل کیس، ایس پی عارف حسین شاہ سمیت 3ملزمان کی ضمانت منظور

لیڈی کانسٹیبل اقراء قتل کیس، ایس پی عارف حسین شاہ سمیت 3ملزمان کی ضمانت منظور ...
لیڈی کانسٹیبل اقراء قتل کیس، ایس پی عارف حسین شاہ سمیت 3ملزمان کی ضمانت منظور

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیڈی کانسٹیبل  اقراء  قتل کیس میں  اسلام آباد ہائیکور ٹ نے گرفتار  ایس پی ٹریفک عارف حسین شاہ سمیت تین ملزمان کی ضمانت منظور کر لی ہے .

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اقراء قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر  سماعت کی ، ملزمان کی جانب سے ایڈوکیٹ عمران فیروز اور ملک جواد عادل نے دلائل دیے، عدالت نے نامزد ملزمان ایس پی عارف شاہ سمیت تین ملزمان کی ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے ایس پی عارف حسین شاہ ، افتخار علی اور عمران نبی کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں وفاقی پولیس کی لیڈی کانسٹیبل اقراء نذیر کی پراسرار اور مشکوک حالات میں موت ہوئی تھی، جس پر ان کے رشتے دار ایس پی ٹریفک عارف شاہ سمیت  دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والی اقرا کراچی کی رہائشی تھیں اور ان کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ اقرا نے 2019 میں اسلام آباد پولیس میں ملازمت اختیار کی اور وہ اسلام آباد میں کچھ عرصے کے لیے اپنے رشتہ دار ایس پی ٹریفک پولیس عارف شاہ کے گھر رہائش پذیر رہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -