آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی سی سی  نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سب سے زیادہ دیر تک نمبر ون رہنے والے  بابر اعظم کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ  کے مطابق بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے،محمد رضوان کے رینکنگ پوائنٹس 825 سے بڑھ کر861 ہو گئے ہیں۔

بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم چوتھے نمبر پر چلےگئے ہیں، پاکستان کے خلاف بہترین پرفارمنس دینے پر انگلینڈ کے ہیری بروک اور بین ڈکٹ کی رینکنگ میں 8 درجے ترقی ہوئی ہے اور دونوں کھلاڑی بالترتیب 29 ویں اور 32 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر موجود ہیں،افغانستان کے راشد خان چوتھے اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی رینکنگ میں دو درجے ترقی ہوئی ہے اور حارث رؤف 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ شاداب خان 16 ویں اور شاہین آفریدی 24 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

مزید :

کھیل -