سارہ انعام کی فیملی کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئی ، میت کو کہاں لے جایا جائے گا؟ نجی ٹی وی نے دعویٰ کر دیا 

سارہ انعام کی فیملی کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئی ، میت کو کہاں لے جایا جائے گا؟ ...
سارہ انعام کی فیملی کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئی ، میت کو کہاں لے جایا جائے گا؟ نجی ٹی وی نے دعویٰ کر دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کی میت لینے کے لیے ان کے اہل خانہ پمز ہسپتال پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مقتولہ سارہ انعام کی میت 6 دن سے پمز کے سرد خانے میں موجود ہے اور دو دن قبل سارہ انعام کے والدین کینیڈا سے پاکستان پہنچے تھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اب سارہ انعام کے بھائی اور کزن ان کی میت لے کر شہزاد ٹاون جائیں گے، آج نمازِ ظہر کے بعد سارہ انعام کی نمازہِ جنازہ ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا،ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے جبکہ عدالت نے سینئر صحافی ایاز امیر کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔

مزید :

قومی -