نارڈ سٹریم پائپ لائن لیک ہوگئی

نارڈ سٹریم پائپ لائن لیک ہوگئی
نارڈ سٹریم پائپ لائن لیک ہوگئی

  

ماسکو، ڈنمارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)روس سے جرمنی جانیوالی زیر سمندر  نارڈ سٹریم پائپ لائن لیک ہوگئی ۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس سے جرمنی جانے والی نارڈ سٹریم ون اور ٹو پائپ لائنوں میں اچانک گیس خارج ہونا شروع ہوگئی جس کے بعد ممکنہ تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر یورپی ممالک نے تحقیقات پر زور دیا ہے۔

ڈنمارک کی مسلح افواج کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں سمندر کی سطح کی طرف پائپ لائن کے اوپر بلبلے ابھرتے دکھائی دیے،یہ بھی کہاگیا کہ سب سے بڑی گیس لیک کی وجہ سے ایک مربغ کلومیٹرک سطح متاثر ہوئی ۔ 

اس لیک کی وجہ سے روسی گیس کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے یورپ میں قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جہاں کے ممالک پہلے ہی گھروں کو گرم کرنے، بجلی پیدا کرنے اور فیکٹریاں چلانے کے لیے استعمال ہونے والی توانائی کی متبادل سپلائی تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

اس لیک کے بعد یورپی یونین امریکی ڈیلیگیشن کے چیئرمین ریڈک سکورسکی نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "شکریہ امریکہ"۔

ان کے اس ٹوئیٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی لوگ مزے مزے کی تبصرے کررہے ہیں اور مختلف میمز بنائی جارہی ہیں۔ زیر نظر تصویر کو ہی دیکھ لیں۔ گیس پائپ لائن لیک ہونے پر   صارف تصویر شیئرکرتے ہوئے امریکہ کا شکریہ اداکرتے ہیں تو امریکہ کا بھی جواب آتا ہے کہ ’میں نے تو بتایا تھا، یہ یقینا ہوگا‘۔

مزید :

بین الاقوامی -