وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد، عرب نابینا سماجی کارکن نے اردو میں جوابی ٹوئیٹ کردیا

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد، عرب ...
وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد، عرب نابینا سماجی کارکن نے اردو میں جوابی ٹوئیٹ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بطور وزیراعظم تقرر اور شہزادہ خالد بن سلمان کے وزیر دفاع تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم پاکستان کے اس ٹوئیٹ پر عرب نابینا سماجی کارکن اور نابینا افراد کے سرٹیفائیڈ ٹرینر محمد سعد نے اردو میں جوابی ٹوئیٹر کرتے ہوئے نابینا افراد کے لیے خصوصی طورپر ڈسکرپشن لکھنے پر شکریہ اداکیا۔ 

شہبازشریف نے عربی میں جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ  ”سعودی عرب کے وزیراعظم کے طورپر تقررہونے پر اپنے بھائی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی کامیابی اورسعودی عرب کی مزید ترقی کیلئے دعا کرتا ہوں۔

ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ  ’ شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو وزیر دفاع کے عہدے پر تعیناتی کے شاہی حکم نامے کے اجراءپر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اپنے نئے عہدے کے فرائض کی انجام دہی میں کامیابی اور کامرانی کی توفیق عطا فرمائے"۔ 

عربی زبان میں وزیراعظم کے ان ٹوئیٹس کے جواب میں نابینا سماجی کارکن اور نابینا افراد کے سرٹیفائیڈٹرینرمحمد سعد نے اردو میں جواباً لکھا کہ ’میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کو تہنیتی پیغام دیا، ساتھ ہی نابینا افراد کی آسانی کے لیے تصویر کا ڈسکرپشن بھی لکھا، یہ احسن اقدام کرکے انہوں نے مثبت کام کیا، نابینا افراد کی آسانی کے لیے لوگوں میں یہ بیداری مہم ضروری ہے"۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -