بھارت نے انگلینڈ کی " پاک بھارت ٹیسٹ سیریز " کی پیشکش  مسترد کر دی 

بھارت نے انگلینڈ کی " پاک بھارت ٹیسٹ سیریز " کی پیشکش  مسترد کر دی 
بھارت نے انگلینڈ کی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )  بھارت نے انگلینڈ کی " پاک بھارت ٹیسٹ سیریز" کی پیشکش مسترد کر دی  اور کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف صرف ملٹی ٹیم ایونٹس میں ہی کھیلیں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی پیشکش کی گئی تھی ، ای سی بی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ٹیسٹ سیریز انگلینڈ کے میدانوں میں کرائی جا سکتی ہے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے اس حوالے سے بات کی جو کہ عجیب ہے ،  دوسرا  یہ کہ پاکستان کے خلاف سیریز کا فیصلہ کرنا بھارتی حکومت کا کام ہے نہ کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا ، لہٰذا مستقبل قریب میں ایسی کسی سیریز کے آثار نظر نہیں آرہے ۔

 خیال رہے کہ گزشتہ  روز یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ انگلینڈ کی جانب سے  پاک بھارت سیریز کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا گیا تھا ۔

مزید :

کھیل -