سابق کوچ مکی آرتھر نے آصف علی کو زیادہ گیندیں کھلانے کی تجویز دے دی

سابق کوچ مکی آرتھر نے آصف علی کو زیادہ گیندیں کھلانے کی تجویز دے دی
سابق کوچ مکی آرتھر نے آصف علی کو زیادہ گیندیں کھلانے کی تجویز دے دی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بیٹر  آصف علی کو  زیادہ گیندیں کھلانے کی تجویز دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آصف علی کے شاندار چھکوں کے بعد مکی آرتھر کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹر کے لیے ایک تجویز سامنے آئی ہے،چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی فتح پر دیے گئے بیان میں مکی آرتھر نے لکھا کہ حارث رؤف کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف ڈیتھ اوورز میں شاندار بولنگ کی گئی جبکہ آصف کو مزید گیندیں کھیلنے کی ضرورت ہے۔ 

پاکستان آج انگلینڈ کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اپنا پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا، 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے،یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی کا کہنا تھا کہ  وہ اپنی فنشنگ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کیلے محنت کر رہے ہیں،کوشش کر رہے ہیں کہ نیٹس میں اس انداز میں ہی پریکٹس کریں جس سے میچ میں آخر میں آتے ہی ہٹنگ کی تیاری ہوسکے۔

مزید :

قومی -کھیل -