آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس، سلامتی و سیلابی صورتحال پر غور

آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس، سلامتی و سیلابی ...
 آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس، سلامتی و سیلابی صورتحال پر غور

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 251 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق  کانفرنس میں آرمی چیف کو بیرونی اور داخلی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق 251 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں سیلاب کی صورتحال اور ملک بھر میں آرمی فارمیشنز کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا،   فورم نے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی امداد اور بحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کا عزم کیا، فورم نے سرحدوں کی صورتحال، داخلی سلامتی اور فوج کے دیگر پیشہ ورانہ امور پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے سلامتی کے ماحول کا ایک جامع جائزہ لیا،فورم نے عزم کیا کہ دہشت گردی کی بحالی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فارمیشن کو تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے،  تمام فارمیشن کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے سخت چوکس رہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -