ڈار کی وزارت خزانہ میں واپسی ، روپیہ مزید مستحکم ہو گیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حلف اٹھانے کے بعد پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہوا ہے ، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ79 پیسے سستا ہونے کے بعد 232.12 روپے پر بند ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے بعد سے ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے ، ڈالر انٹربینک میں 232.12 روپے پر پہنچ گیا ہے ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے, 100 انڈیکس 246 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41765 پر آ گیا ہے، مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔