اسسٹنٹ کمشنرپر حملہ، علیم خان کے سیکیورٹی سٹاف پر مقدمہ درج

اسسٹنٹ کمشنرپر حملہ، علیم خان کے سیکیورٹی سٹاف پر مقدمہ درج
اسسٹنٹ کمشنرپر حملہ، علیم خان کے سیکیورٹی سٹاف پر مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما علیم خان کے سیکیورٹی سٹاف پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر)سردار محمد ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ علیم خان کی سوسائٹی پارک ویو کے سیکیورٹی سٹاف نے شعیب صدیقی اور دیگر کی ایما پر اسسٹنٹ کمشنر لاہور اور سرکاری ملازمین پر حملہ کیا، جس کے جرم میں 2 ایف آئی آر درج کرلی گئی ہیں۔

پنجاب کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین پر حملہ کا مطلب ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے، جس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ 7 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مزید :

قومی -