پنجاب پولیس نے 9 سالہ بچے کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا

پنجاب پولیس نے 9 سالہ بچے کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا
پنجاب پولیس نے 9 سالہ بچے کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور پولیس نے ایک 9سالہ بچے کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق فلک شیر نامی یہ بچہ تیسری جماعت کا طالب علم ہے۔ اس کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد اس کے والدین نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کیا، جہاں سے اسے ضمانت دے دی گئی ہے۔
ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی طرف سے بچے کو اس بنیاد پر ضمانت دی گئی تاکہ اس کی سکول سے چھٹیاں نہ ہوں۔ عدالت کی طرف سے اس مقدمے کے تفتیشی افسر کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ پیشی پر اس کیس کے متعلق تمام تفصیلات عدالت کے سامنے پیش کرے۔کیس کی آئندہ سماعت 4اکتوبر کو ہو گی۔