سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور پر تیزاب حملہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا ڈرائیور تیزاب گردی کے واقعے میں زخمی ہوگیا.
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 40 سالہ ڈرائیور خرم پر کراچی کی رینبو مارکیٹ کے قریب تیزاب پھینکا گیا. پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے.
پولیس کے مطابق خرم موٹر سائیکل پر سوار تھا جب اس پر کسی نے تیزاب پھینکا. اس نے ہاتھوں اور پیروں میں جلن محسوس ہونے کے بعد موٹر سائیکل روکا تو ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار نے اس کی مدد کی اور ہسپتال منتقل کیا. پریڈی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے.