کراچی میں فائرنگ سے چینی شہری ہلاک

کراچی میں فائرنگ سے چینی شہری ہلاک
کراچی میں فائرنگ سے چینی شہری ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر میں چینی دندان ساز کے کلینک پر فائرنگ سے چینی شہری ہلاک ہوگیا، جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کلینک میں فائرنگ سے چینی دندان ساز کا ملازم رونلڈ ہلاک ہوگیا جبکہ چینی ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق کلینک میں ملزم مریض بن کر آیا اور باری آنے پر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی،کلینک سے 9 ایم ایم پستول کے ساتھ خول ملے ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی دہری شہریت ہے۔ زخمی ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔