چینی ریستوران میں آگ لگ گئی، 17 افراد ہلاک

چینی ریستوران میں آگ لگ گئی، 17 افراد ہلاک
چینی ریستوران میں آگ لگ گئی، 17 افراد ہلاک
سورس: Screen Grab

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمال مشرقی چین میں ایک ریستوران میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

"انڈیا ٹوڈے" کے مطابق مقامی حکومت نے ویبو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ آگ رات 12:40 بجے چانگچن شہر کے ایک ریسٹورنٹ میں لگی۔ بیان میں کہا گیا کہ فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور  ریسکیو  کا کام سہ پہر 3  بجے تک مکمل کیا۔زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال  منتقل کردیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -