حکومت نے عمران خان کی آڈیو لیک کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے عمران خان کی آڈیو لیک کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کرلیا
 حکومت نے عمران خان کی آڈیو لیک کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو لیک کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر داخلہ رانا ثنا کا کہنا تھاکہ ریکارڈنگ میں موجود مواد اہم ہے، ریکارڈنگ قانون کے مطابق نہیں، جنہوں نے ریکارڈنگ کی وہ جواب دیں۔  

انہوں نے کہا کہ سازشی بیانیہ بیچ چوراہے پھوٹ گیا، عمران خان کو جس ویڈیو لیک کا ڈر ہے، وہ نہ بتانے والی ہے نہ دکھانے والی۔ان کا کہنا تھاکہ آڈیو لیک میں سرکاری اجلاسوں کے مِنٹس تبدیل کرنے کی بات کرکے قوم سے کھلواڑ کیا گیا، ملک کو سفارتی تنہائی کا شکارکردیا گیا۔

مزید :

قومی -