جنرل بپن راوت کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت کا نیا سی ڈی ایس تعینات کرنے کا فیصلہ، نام سامنے آگیا

جنرل بپن راوت کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت کا نیا سی ڈی ایس تعینات کرنے کا ...
جنرل بپن راوت کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت کا نیا سی ڈی ایس تعینات کرنے کا فیصلہ، نام سامنے آگیا
سورس: File

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی مرکزی حکومت نے  لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان (ریٹائرڈ) کو اگلا چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس)  مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ جنرل بپن راوت کے بعد اس عہدے پر فائز ہونے والے دوسرے شخص ہیں۔ بپن راوت  کی 8 دسمبر 2021 کو تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹر  حادثے میں موت ہو گئی تھی۔

بھارت کے ڈیپارٹمنٹ آف ملٹری افیئرز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان  حکومت کے  فوجی امور کے محکمے کے سیکریٹری کے طور پر بھی کام کریں گے۔ سنہ 1961 میں پیدا ہونے والے انیل چوہان نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑکواسلا اور انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون کے سابق طالب علم ہیں۔انہوں نے  1981 میں ہندوستانی فوج کی 11 گورکھا رائفلز میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ میجر جنرل کی حیثیت سے انیل چوہان نے شمالی کمان کے نازک بارہمولہ سیکٹر میں انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ کی تھی۔ لیفٹیننٹ جنرل کے طور پر انہوں نے شمال مشرق میں ایک کور کی کمانڈ کی۔انیل چوہان ستمبر 2019 میں ایسٹرن کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف بنے اور  مئی 2021 میں سروس سے ریٹائر ہونے تک وہ اس عہدے پر فائز رہے۔

مزید :

بین الاقوامی -