وفاقی حکومت میں عہدے دیے جائیں، جیالوں کا مطالبہ

وفاقی حکومت میں عہدے دیے جائیں، جیالوں کا مطالبہ
وفاقی حکومت میں عہدے دیے جائیں، جیالوں کا مطالبہ

  

لاہور (شہزاد ملک) پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں شرکاء نے مرکز کی طرز پر پنجاب کے لوگوں کو بھی وفاقی حکومت میں مختلف عہدوں پر اکاموڈیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ ن لیگ پاور شیئرنگ فارمولے پر مکمل عمل نہیں کررہی ہے پنجاب کے لوگوں کوسرکاری عہدوں پر کام کرنے کا موقع دیکر ہی جیالوں کی حالت کو بہتر کیا جا سکتا ہے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں 60  فیصد خالی عہدوں کو اکتوبر تک مکمل کرکے رپورٹ پنجاب آفس کو دی جاے جن اضلاع نے اکتوبر تک تنظیمیں مکمل نہ کیں ان کو شوکاز دیے جایں گے.

ذرائع نے پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کے بارے میں ڈیلی پاکستان کو بتایا  کہ اجلاس میں اختلافات بھی سامنے آئے. مینارٹی ونگ پنجاب کے صدر عمران اٹھوال نے پنجاب کی لیڈر شپ کو کہا کہ ان کی ان کے جنرل سیکرٹری سے نہیں بنتی.  یوتھ ونگ پنجاب کے صدر نے بھی کہا کہ انہیں عہدوں پر متحرک نوجوان چاہئیں.

اجلاس کے دوران  شرکاء کا اس بات پر زور تھا کہ ہم سے یہ تو پوچھا جاتا ہے کہ ہم نے پارٹی کے لیے کیا کچھ کیا ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ ہمیں دیا کچھ نہیں جاتا اور جب حکومت میں پاور شیرنگ کی بات آتی ہے تو اس کا اثر اس طرح سے نیچے تک نہیں آتا جس طرح سے آنا چاہیے قیادت کو جیالوں کو زیادہ سے زیادہ عہدوں پر اکاموڈیٹ کروانے کی طرف توجہ دینا ہوگی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -