یو ای ٹی میں سیلاب زدگان کیلئے فنڈ ریزنگ مشاعرہ

یو ای ٹی میں سیلاب زدگان کیلئے فنڈ ریزنگ مشاعرہ
یو ای ٹی میں سیلاب زدگان کیلئے فنڈ ریزنگ مشاعرہ
سورس: Facebook

  

لاہور (دیبا مرزا) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی ) لاہور کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فنڈ ریزنگ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ مشاعرے میں عباس تابش، فرحت عباس شاہ، علی زریون، رحمان فارس، تہذیب حافی، حمیدہ شاہین، فریحہ نقوی اور نیلوفر افضل سمیت ملک بھر سے معروف شعرا ئے کرام نے شرکت کی۔ مشاعرے کا طرح مصرع '' ہم نبھائیں گے کہ ہم لوگ زبان والے ہیں '' تھا۔  نیو آڈیٹوریم میں منعقدہ مشاعرے میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ فنڈ ریزنگ کے دوران دو لاکھ 70 ہزار روپے جمع ہوئے. اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرزپروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر،سینئر وارڈن ڈاکٹر محمد مشتاق اور رجسٹرار محمد آصف بھی موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -