روس 55 ارب ڈالرکا بجٹ خسارہ کہاں سے پورا کرے گا؟

روس 55 ارب ڈالرکا بجٹ خسارہ کہاں سے پورا کرے گا؟
روس 55 ارب ڈالرکا بجٹ خسارہ کہاں سے پورا کرے گا؟

  

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس اپنے بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے اس سال اپنے نیشنل ویلتھ فنڈ (این ڈبلیو ایف)  سے 3.19 ٹریلین روبل (54.62  ارب ڈالر) خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

عرب نیوز نے خبر ایجنسی روئٹرز کے حوالے سے لکھا کہ  روسی  وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر بجٹ خسارے سے متعلق جاری کی جانے والی دستاویز میں  کہا گیا ہے کہ 2023 میں  روس  این ڈبلیو ایف سے بجٹ خسارے کی مالی اعانت پر 1.95 ٹریلین روبل خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو کہ تیل اور گیس کی آمدنی پر مشتمل ایک مشکل وقت کیلئے تشکیل دیا گیا  فنڈ ہے، اس کے علاوہ  2024 میں مزید 643.7 بلین روبل خرچ کیے جائیں گے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے  کہ وزارت خزانہ مقامی قرضے حاصل کرنے کیلئے   2.5 ٹریلین روبل مالیت کے  ٹریژری بانڈز جاری کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ 2024 میں وزارت 3.4 ٹریلین روبل اور 2025 میں مزید 3.4 ٹریلین روبل قرض لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -بزنس -