انگلینڈ سے جیت کے بعد بابر اعظم کا بیان

انگلینڈ سے جیت کے بعد بابر اعظم کا بیان
انگلینڈ سے جیت کے بعد بابر اعظم کا بیان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت کا کریڈٹ محمد رضوان کو دے دیا ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ پچ آسان نہیں تھا ،گیند ڈبل پیس کے ساتھ آرہا تھا جس کو سمجھ پانا بہت مشکل ہوتا ہے ، محمد رضوان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ جس طرح انہوں نے بلے بازی کی وہ قابل تعریف ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے باؤلرز نے بہت اچھی باؤلنگ کی اور میچ کے دوران وکٹیں لیتے رہے ، محمد نواز نے پاور پلے میں وکٹ لی اور دوسرے باؤلرز بھی انگلش بلے بازوں کو آؤٹ کرتے رہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شاداب نے انجری کے بعد اچھی واپسی کی ہے ۔

مزید :

کھیل -