کرولا گینگ کراچی سے لاہور آگیا،تاجر 1 کروڑ روپے سے محروم

کرولا گینگ کراچی سے لاہور آگیا،تاجر 1 کروڑ روپے سے محروم
کرولا گینگ کراچی سے لاہور آگیا،تاجر 1 کروڑ روپے سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس جرائم روکنےمیں ناکام ہوگئی ہے کرولا گینگ کی ایک اور وارادات سامنے آئی ہے، گجرپورہ میں کارسوارڈاکوتاجرسے 1 کروڑروپے چھین کرفرار  ہوگئے۔

"سماء نیوز" کے مطابق لاہورپولیس جرائم روکنےمیں ناکام  ہے کرولا گینگ کی ایک اوروارادات ہوگئی ہے،گجرپورہ میں کارسوارڈاکوتاجرسے1 کروڑروپے چھین کرفرار  ہوگئےواردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظرعام پر آگئی   ہے۔

فوٹیج میں کار سوار ڈاکوؤں کو واردات کرتے دیکھاجا سکتا ہے ،واردات کے بعد ڈاکو کارمیں فرار ہوتے نظر آتے ہیں،  پولیس نے متاثرہ تاجرمحمد احسن کی مدعیت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل کراچی میں بھی کرولا گینگ نے ادھم مچارکھا تھا، کئی شہری ان ڈاکوؤں کا نشانہ بن کر قیمتی اشیا ءسے محروم ہوگئے تھے۔