حکومت کا تمام تعلیمی اداروں میں طلبا کے منشیات ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا تمام تعلیمی اداروں میں طلبا کے منشیات ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ
حکومت کا تمام تعلیمی اداروں میں طلبا کے منشیات ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے روک تھام کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے اور طلبا کے منشیات ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے تمام صوبوں اور وفاق میں منشیات کے حوالے سے انٹیلیجنس شیئرنگ اور کو آرڈینیشن کے فروغ کے لئے فیوژن سینٹر کی تشکیل دینے اور منشیات کے خلاف کو آرڈینیشن کو مستحکم کرنے اور تمام متعلقہ اداروں فیوژن سینٹر کے ذریعے جوڑنے اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز کے لئے محکمہ صحت سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انسداد منشیات کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کا دوسرا اجلاس کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہوا، جس میں سیکریٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ، سیکریٹری سوشل ویلفیئر پرویز احمد سیہڑ ، کمانڈر اے این ایف برگیڈیئر عمر، ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں جینیوا سے یو این او ڈی سی کے عہدیدار ٹام اور اسلام آباد سے ساجد اسلم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں تمام صوبوں اور وفاق میں منشیات کے حوالے سے انٹیلیجنس شیئرنگ اور کو آرڈینیشن بڑھانے کے لئے فیوژن سینٹر کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

قومی -