جو افسران اور ملازمین بروقت آفس نہیں آسکتے وہ گھر بیٹھیں، عظمیٰ بخاری

جو افسران اور ملازمین بروقت آفس نہیں آسکتے وہ گھر بیٹھیں، عظمیٰ بخاری
 جو افسران اور ملازمین بروقت آفس نہیں آسکتے وہ گھر بیٹھیں، عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات حکومت پنجاب کا چہرہ ہے اس کو جدید تقاضوں و ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔ ڈی جی پی آر کے ڈیجٹل میڈیا ونگ کو جلد مکمل اور خالی آسامیوں کو پر کیا جائے گا،اس حوالے سے سمری کابینہ کو بھیجی جائے گی۔حکومتی منصوبوں کی تفصیلات بروقت عوام تک پہنچانے کے لیے ڈی جی پی آر کی استعداد کار کو بڑھایا جائے گا۔ محکمہ اطلاعات پنجاب کے تمام افسران و ملازمین میری ٹیم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد سے ملاقات کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ تمام ادائیگیاں اگلے ہفتے تک کلیئر کی جائیں اور محکمہ اطلاعات اور ڈی جی پی آر کے معاملات شفاف طریقے سے چلائے جائیں۔ ملاقات کے دوران ڈی جی پی آر میں انتظامی معاملات کو بھی بہتر کرنے اور محکمہ اطلاعات کو جدید تقاضوں کے مطابق چلانے پر اتفاق ہوا۔   ڈی جی پی آر میں تمام افسران و ملازمین اپنی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنائیں اور جو افسران اور ملازمین بروقت آفس نہیں آسکتے وہ گھر بیٹھیں. حکومتی منصوبوں کی تفصیلات عوام تک بروقت پہنچانے کے لیے ڈی جی پی آر کو مزید متحرک ہونا پڑے گا۔  محکمے میں سست اور کام چور لوگوں کی بالکل گنجائش نہیں ہے۔