پیٹرول کی قیمت میں کمی نہیں بلکہ کتنے اضافے کا امکان ہے ؟ بڑی خبر

Sep 28, 2024 | 09:49 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر 2024 سے آئندہ 15 روز تک کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کیے جانے کا زیادہ امکان ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 0.11  روپے فی لیٹر کا معمولی سا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔تاہم، ڈیزل کی قیمت میں 2.11 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے لیکن حکومت 16اکتوبر 2024 سے شروع ہونے والے اگلے 15 دن میں معمولی ایڈجسٹمنٹ کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں