فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی 21 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی 

Sep 28, 2024 | 01:35 PM

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد کے نواحی علاقے میں 4 گھروں میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے 21 سالہ لڑکی کو بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

نجی ٹی وی" آج نیوز "کے مطابق ڈاکووں نے ایک ہی گاؤں کے 4 گھروں میں ایک ساتھ ڈکیتی کی ، ڈاکو ایک گھر میں داخل ہوئے تو 21 سالہ لڑکی کو واردات کے دوران اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بناتے رہے ، ڈاکو متاثرہ خاتون کے گھر سے 7 لاکھ نقدی، 10 تولہ زیورات بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقعے پر ریجنل پولیس آفیسر نے نوٹس لے لیا ہے، سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

مزیدخبریں