حکومت مسائل حل کرنےمیں سنجیدہ نہیں ،شاہد خاقان عباسی

Sep 28, 2024 | 05:33 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت مسائل حل کرنےمیں سنجیدہ نہیں ۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آکر صرف باتیں کی جاتی ہیں، نوجوانوں کیلئے مواقع فراہم کیےجانےچاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران خواتین کیلئے قوانین بناتےہیں لیکن کبھی مواقع فراہم کرنےکی بات نہیں کی، حکومت کا کام ہوناچاہیے کہ خواتین کومواقع مہیا کریں،

ان کا آئینی نقطے پر حکومت کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہنا تھا کہ آئین میں3جگہوں پرخواتین کومساوات کایقین دلایا گیا ہے۔

مزیدخبریں