لگتا ہے کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ، چاہت فتح علی خان کا قومی کرکٹرز کو"اہم"مشورہ

Sep 28, 2024 | 05:35 PM

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے قومی کرکٹرز کو  خوراک کے حوالےسے اہم مشورہ دے دیا ۔"جیو نیوز" کے مطابق انہوں نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو دن میں 2 مرتبہ دودھ پیتا تھا جس سے جسم ٹھیک رہتا ہے۔چاہت فتح علی خان نے کہا کہ امریکہ سے ہار گئے، بنگلہ دیش سے بھی ہار گئے، لگتا ہے کھلاڑیوں نے دودھ پینا بند کر دیا ہے۔

 انہوں نے پاکستانی کرکٹرز کو دودھ پینے، دہی اور پھل کھانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔چاہت فتح علی خان نے کہا کہ میں نے وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی ہے، پاکستان ٹیم کا مجھے سمجھ نہیں آ رہا، لگتا ہے خوشی نہیں ہے، جو بھی کام کریں خوشی سے کریں۔

مزیدخبریں