راج کندرا کا بنگلہ دیشی فحش فلموں کی اداکارہ سے اظہارلاتعلقی

Sep 28, 2024 | 08:12 PM

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی بزنس مین اور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے بنگلہ دیشی فحش فلموں کی اداکارہ سے تعلقات کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اُن کا گرفتار بنگلہ دیشی اداکارہ ریا اروندا بارڈے سے کوئی تعلق نہیں ۔ان پر لگ رہے الزامات جھوٹے ہیں، زیر گردش خبروں کے باعث وہ بہت پریشان ہیں۔ 
گزشتہ دنوں بنگلہ دیشی فحش فلموں کی اداکارہ کو ریاست مہاراشٹرا کے الہاس نگر سے جعلی دستاویزات کے استعمال اور غیر قانونی طور پر بھارت میں رہنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

بھارتی حکام کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے ریا اروندا بارڈے راج کندار پروڈکشنز کے مختلف پروجیکٹس پر کام کررہی ہے۔

راج کندرا نے زیر گردش خبروں اور مضامین کی تردید کی اور کہا کہ الزامات جھوٹے ہیں، دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایک غیر قانونی تارک وطن میرے لیے کام کررہی ہے، میں صاف الفاظ میں بتادوں کہ میں اس سے کبھی ملا ہوں، نہ ہی ایسی کسی کمپنی کا مالک ہوں، جس کے لیے اس خاتون نے کام کیا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بنیاد دعوے میری ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، میڈیا سنسنی خیزی کےلیے میرا نام استعمال کررہا ہے، میں اس نوعیت کے جھوٹے الزامات برداشت نہیں کروں گا، ان الزامات پر قانونی کارروائی کے اقدامات کررہا ہوں۔

راج کندرا کے وکیل پرشانت پاٹل نے میڈیا کو بتایا کہ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کی کچھ جعلی رپورٹس میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی گرفتاری کو میرے موکل کے پروڈکشن ہاؤس سے جوڑا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ الزامات گمراہ کن ہیں، جان بوجھ کر میرے موکل کو تنازع میں گھسیٹا جارہا ہے، راج کندرا اور شلپا شیٹی کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، ہم سائبر کرائم دفعات کے تحت مقدمہ کرنے والے ہیں۔

مزیدخبریں