وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

Sep 28, 2024 | 09:17 PM

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے اہل فلسطین کا مقدمہ شاندار طریقے سے پیش کیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہر پاکستانی کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی۔وزیر اعظم محمدشہبازشریف نے کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا۔ پاکستان اہل کشمیر اور فلسطین کے ساتھ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے بھارت کو جارحیت کامنہ توڑ پیغام دے کرجرأت مندانہ اقدام کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان مسلم  لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہر عالمی فورم پرپیش کیا۔  اہل پنجاب کے دل فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں