چوہدری شوگرمل نے مشینری سیکیورٹی رکھوائی ، وزیراعظم نے طوفان کھڑاکیا، اگرکرپشن ہوئی تو ذمہ دار رحمان ملک ہیں : مسلم لیگ ن

چوہدری شوگرمل نے مشینری سیکیورٹی رکھوائی ، وزیراعظم نے طوفان کھڑاکیا، ...
چوہدری شوگرمل نے مشینری سیکیورٹی رکھوائی ، وزیراعظم نے طوفان کھڑاکیا، اگرکرپشن ہوئی تو ذمہ دار رحمان ملک ہیں : مسلم لیگ ن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن نے رحمان ملک کے الزامات مستر د کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے مستعفی ہونے کی بجائے طوفان کھڑادیا اور مہران بنک سکینڈل سے متعلق میاں برادران پر لگائے الزامات کے ثبوت میڈیا کے پاس موجود اورمشینری بطور سیکیورٹی رکھوائی گئی جبکہ قرض سود سمیت واپس ہوچکاہے،اگر کرپشن ہوئی تو رحمان ملک ذمہ دار ہیں کہ اُنہوں نے چار سال تک ایکشن کیوں نہیں لیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماءچوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ اُنہیں کسی سے گلہ نہیں لیکن وہ درستی کرناچاہتے ہیں کہ میڈیا کسی کے دھوکے میں نہ آئے۔ نثارعلی خان نے کہاکہ ایک شخص شاید وہ وزیرداخلہ ہیں ،اُنہوں نے چارکروڑ سے زائد کے مہران بنک سکینڈل کے ذریعے شوگر مل کو قرضے دینے کی بات کی تواپریل 1993ءقرضے لیے گئے جو سود سمیت واپس ہوگئے۔ اُنہوں نے بتایاکہ اُس وقت سرکاری بنکوں سے مسلم لیگ ن پر قرضے لینے کی پابندی عائد تھی لہٰذااُنہوں نے پرائیویٹ بنک سے رجوع کیااوراُس کا ریکارڈ میڈیا پر موجود ہے جس میں سیکیورٹی کے طورپر مشینری رکھوائی گئی تھی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ اگر کرپشن ہوئی ہے تو وزیرداخلہ رحمان ملک چارسال کیوں سوئے رہے ،قرضے لینے کے بعد بھی چارسال تک رحمان ملک ایف آئی اے میںرہے ۔اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے مستعفی ہونے کی بجائے طوفان کھڑاکردیاہے اور عوامی حمایت کا اعلان کرتے ہیں جو اُن کی غلط فہمی ہے۔ پیپلزپارٹی پر بیٹھے مافیا نے جیالوں سمیت عوام کاجینامحال کردیاہے جو بدستور بدحالی کی طرف جارہے ہیں۔رحمان ملک سے متعلق بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ موصوف وہ شخص ہیں جنہیں سورة اخلاص نہیں آتی ،گھر والے اعتبارنہیں کرتے ،نوسربازانسان ہیں اوراگر کوئی نیاسکینڈل مسلم لیگ ن کی قیادت یاکسی رہنماءسے متعلق ہوتو سامنے لایاجائے۔ مشرف دور میں بنائے جانے والے چند ایک دیگر کیس بھی عدالتوں میں موجود ہیں جس کے لیے مسلم لیگ ن کئی مرتبہ حکومت سے ایوان کے اندر اور ایوان کے باہر مطالبہ کرچکی ہے کہ کیس نمٹائیں لیکن وہ روکے ہوئے ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -