تیسری بار وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنے کا حق ہم نے دیا،کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دے سکتا: وزیر اعظم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دے سکتا میرے وزیراعظم رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ نواز شریف کو تیسری بار وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنے کا حق ہم نے دیا۔وکلا ءسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔ تفصیلی فیصلہ آنے تک نوازشریف اپنی خواہشات دبا کر رکھیں۔ پی پی کا کوئی وزیراعظم سوئس حکومت کو خط نہیں لکھے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ بعض لوگ میرے خلاف سیاست چمکا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ پہلا این آر او نواز شریف نے کیا وہ کس قانون کے تحت جدہ گئے۔