ہمت ہے تو عدالت جائیں،لانگ مارچ ہواتو ہم نےبھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں:رحمان ملک

ہمت ہے تو عدالت جائیں،لانگ مارچ ہواتو ہم نےبھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں:رحمان ...
ہمت ہے تو عدالت جائیں،لانگ مارچ ہواتو ہم نےبھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں:رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔میرے اوپر اوچھے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ عدالت میں نواز شریف کے خلاف ثبوت پیش کروں گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ میاں برادران سچے ہیں تو میرے خلاف عدالت جائیں۔مسلم لیگ ن میں ہمت ہے تو میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرے۔اُنہوں نے کہا کہ شریف برادران جدہ میں بیٹھ کر پرویز مشرف کی منتیں کرتے تھے۔ اب تک کارکن کی طرح ہینڈل کیا اب دوسرا طریقہ دکھاوں گا۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں رائے ونڈ سے کی جارہی ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -