میرانشاہ میں ڈرون حملہ ، تین افراد ہلاک

میرانشاہ میں ڈرون حملہ ، تین افراد ہلاک
 میرانشاہ میں ڈرون حملہ ، تین افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) میرانشاہ بازارمیں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق او ردوزخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے میرانشاہ بازارمیں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گھرمکمل طورپرتباہ ہوگیا۔ مقامی افراد نے اپنی مددآپ کے تحت مکان کے ملبے سے تین لاشیں اوردوزخمیوں کو نکال لیاجنہیں ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کاکہناتھاکہ علاقے میں نافذ کرفیو اور حملے کے بعد چار جاسوس طیاروں کی پروازوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامناہے۔

مزید :

قومی -