پنجاب کی صنعتوں کے لیے گرمیوں میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ

پنجاب کی صنعتوں کے لیے گرمیوں میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ
 پنجاب کی صنعتوں کے لیے گرمیوں میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کی صنعتوں کے لیے ہفتے میں تین دن گیس کی لوڈ شیڈنگ کو مئی میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ موسم گرمامیںبھی صنعتوں کوسنگین گیس بندش کاسامناہوگا۔ پنجاب بھرکی فیکٹریوں کو مئی کے پہلے ہفے میں بھی صرف چار دن گیس ملے گی اور سوئی گیس حکام کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔فیصل آباد، سرگودہا، ملتان،بہاولپوراور گوجرانوالہ ریجن کی صنعتوں کو کل سےتین مئی تک چار دن کے لئے گیس ملے گی اوراگلے تین دن لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہو گا۔نوٹیفکیکشن کےمطابق پنجاب کے دوسرے زون لاہور، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجن کی فیکٹریوں کو تین سے چھ مئی تک گیس ملے گی اوراگلے تین دن گیس کی بندش کا سامنارہے گا۔صنعتی تنظیموں کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مئی جیسے گرم مہینے میںصنعتوں کو تین دن گیس کی بندش کے احکامات جاری کئےگئے ہیں ۔صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ وزیرپٹرولیم نے دو ہفتے قبل اعلان کیا تھا صنعتوں کے لئےگیس کی بندش کم کر دی جائیگی مگر ان احکامات پرعمل نہیں ہو سکا۔فیکٹری مالکان کے مطابق ملک بھر میں صرف پنجاب میں اس گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

مزید : بزنس